مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی نائب صدر مائیک پنس کی وارننگ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دیتے، امریکہ کے الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش کو جڑیں مضبوط کرنے اور دوسروں پر الزام تراشی کرنے والوں کو بھی نوٹس ملنا چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے اور پاکستان کو اس کا بہت بڑا نقصان ہوگا۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی نائب صدر مائیک پنس کی وارننگ پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتحادی ممالک ایک دوسرے کو نوٹس نہیں دیتے، امریکہ کے الزامات بے بنیاد اور اشتعال انگیز ہیں۔
News ID 1877527
آپ کا تبصرہ